حسان نیازی کا ایک اور کارنامہ، نئی ویڈیو سامنے آگئی


(عرفان ملک)وزیر اعظم عمران خان کے بھانجےحسان نیازی کی داداگیری، گاڑی کی معمولی ٹکرپرآؤٹ آف کنٹرول ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گاڑی کے ساتھ دوسری گاڑی کی ٹکر ہوگئی، جس پر حسان نیازی نے گاڑی کو ٹھوکریں ماریں ، بیرسٹر حسان خان نیازی نے کارسوار کو گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں، دونوں گاڑیاں کلب میں داخل ہوتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئیں تھیں، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے کہ حسان نیازی معمولی گاڑی لگنےپرآپےسے باہر ہوگئے،حسان نیازی کو گاڑی سے باہرنکل کردوسری گاڑی کوٹھوکریں مارتےدیکھا جاسکتاہے،انہوں نے دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو گالیاں اوردھمکیاں بھی دیں۔