ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب لاہورمیں زیر تفتیش پروفیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں نیا موڑ

نیب لاہورمیں زیر تفتیش پروفیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں نیا موڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نیب لاہورمیں زیر تفتیش پروفیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں نیا موڑ، نیب نے پروفیشنل ہاؤسنگ کوآپریٹو سوسائٹی کے راولپنڈی فیزکا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

نیب لاہورعام  شہریوں کو لوٹنے اور نجی ڈویلپرز کے نام پر کروڑوں روپے کے غبن کے الزام میں پروفیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے، ذرائع  کے مطابق پروفیشنل کوآپریٹو راولپنڈی فیزکی منظوری سابق رجسٹرار نواز گجر کی جانب سے دی گئی۔

منظوری کے وقت سرکل رجسٹرارحافظ منیب جبکہ ڈپٹی رجسٹرار حسن عباس تعینات تھے، نیب لاہور نے مذکور فیز کا ریکارڈ طلب کرتے محکمہ کوآپریٹو سے تمام تفصیلات 13جنوری تک فراہم کرنےکا پابند قرار دیا ہے، نیب کے مطابق 2013 سے2019 تک کی مکمل آڈٹ رپورٹس فراہم کی جائیں۔

سوسائٹی کے ایکسٹرنل آڈٹ میں مینجمنٹ کمیٹی کے جوابات جبکہ راولپنڈی فیزکی مکمل انکم، اخراجات اور قرضہ جات کی تفصیلات بھی فراہم جائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer