12جنوری 2018 کو ’’1921‘‘ کی سنیما گھروں میں آمد

12جنوری 2018 کو ’’1921‘‘ کی سنیما گھروں میں آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی:بولی وڈ انڈسٹری کی فلم "انیس سو اکیس"بارہ جنوری کو شہر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ پنجاب فلم سنسر بورڈ نے اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بولی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم "انیس سو اکیس"کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کرتے ہوئے عام نمائش کی اجازت دے دی ہے۔

بھارتی ہدایتکار وکرم بھٹ کی پروڈکشن کی فلم کی کاسٹ میں اداکارہ زرین خان اور کرن کندرا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ رومانٹک اور میوزیکل فلم انیس سو بیس فلم کا سیکوئل بنایا گیا ہے۔ فلم بارہ جنوری سے شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔