اکمل سومرو: لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 5مئی سے شروع ہوں گے۔ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کا مشترکہ امتحان دینے والے اُمیداروں سے 1600 روپے فیس وصول کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی انٹر بورڈز کمیٹی چیئرمینز کی جانب سے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سالانہ امتحانات 2018ءکا آغاز 5 مئی سے ہوگا۔
دوسری جانب سنگل فیس کے ساتھ تعلیمی بورڈز میں داخلوں کا اجراء 19 جنوری سے شروع کر دیا جائے گا۔ داخلے ایک مہینے تک جاری رہیں گے۔ تعلیمی بورڈز میں ڈبل فیس کے ساتھ داخلے 20 فروری سے 28 فروری جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلے یکم مارچ سے 9 مارچ تک جاری رہیں گے۔
پارٹ ون اور پارٹ ٹو کا مشترکہ امتحان دینے والے اُمیداروں سے 1600 روپے فیس وصول کی جائے گی۔ بورڈز اُمیدواروں سے داخلہ کی پراسینگ فیس کی مد میں 400 روپے جبکہ رزلٹ کارڈ کی مد میں 550 روپے فیس وصول کرے گا۔