ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ; پاکستان نے امریکہ کو شکست دےدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ; پاکستان نے امریکہ کو شکست دےدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان نے امریکا کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ 

کولمبو میں کھیلے  جانے والے میچ میں یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکا (یو ایس اے) نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔گزشتہ ایونٹ کی شکست کے بعد پہلی مرتبہ آمنے سامنے آنے پر پاکستانی بیٹرز نے چھکوں چوکوں کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے 5 اوورز میں ہی ٹیم کی ففٹی مکمل کی جس کےلیے صاحبزادہ فرحان نے 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے جبکہ صائم نے 3 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔

پاکستان کو پہلا نقصان 54 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب صائم ایوب 17 گیندں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ دو رنز کے اضافے کے بعد ایک رن بنانے والے کپتان سلمان علی آغا 56 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔  تیسری وکٹ پر بابر اعظم کے ساتھ صاحبزادہ فرحان نے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اور 27 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ دونوں کھلاڑیوں نے 12ویں اوور کی پانچویں گیند پر ٹیم کے 100 رنز مکمل کیے۔فرحان اور بابر کے درمیان 53 گیندوں پر 81 رنز کی پارٹنر شپ بنی جو 137 رنز پر تمام ہوئی جہاں بابر اعظم 32 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ دوسری وکٹ کی طرح ثابت ہوئی اور 6 رنز کے اضافے کے بعد قومی ٹیم کو چوتھا نقصان صاحبزادہ فرحان کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ فرحان 41 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  شاداب خان آئے اور 12 گیندوں پر 30 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی طرف بڑھایا۔ انہوں نے محمد نواز کے ساتھ مل کر 34 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ شاداب 177 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں وکٹوں پر مجموعی طور پر 3 رنز بڑھے، تاہم آخر اوور میں شاہین چھکا لگا کر ٹیم کا ٹوٹل 190 رنز تک پہنچایا۔ 

امریکا کی جانب سے  شیڈلے وین شواک ویک نے چار وکٹیں لیں جبکہ سورابھ نیٹراوالکر، محمد محسن اور ہرمیت سنگھ نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

ہدف کے تعاقب میں امریکا کا آغاز اچھا رہا، حریف ٹیم کی پہلی وکٹ 42 رنز پر گری جب آندریس گوس 13 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

امریکا کو دوسرا نقصان موناک پٹیل کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 3 رنز پر پویلین لوٹے۔اس کےعلاوہ شیان جہانگیر 49 اور شبھم رانجانے 51رنز بناکر نمایاں بیٹررہے۔ملند کمار نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3، شاداب خان نے 2، محمد نواز ، ابرار احمد اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ دوسرا مقابلہ ہے۔  پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو ہرایا تھا جبکہ امریکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔