طاہر جمیل خان: ڈپٹی کمشنر لاہورنےبڑا ایکشن لیتے ہوئے ناقص کارکردگی پر متعدد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے لاگ اِنز بھی ڈی ایکٹیویٹ کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ آفس کی ہدایات پر پرائس کنٹرول کو ٹاپ ترجیح قراردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پرائس کنٹرول سرگرمیوں میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر سخت کارروائی کی گئی۔غفلت اور عدم دلچسپی برتنے والے مختلف تحصیلوں کے 12 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا، عہدوں سے فارغ ہونے والوں میں صدر، ماڈل ٹاؤن، سٹی، کینٹ اور واہگہ کے مجسٹریٹس بھی فہرست میں شامل ہیں۔