ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر فیصل کریم کی ملاقات؛امن و امان اور پی ایس ایل میچز پر مشاورت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر فیصل کریم کی ملاقات؛امن و امان اور پی ایس ایل میچز پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات  ہوئی ۔  امن و امان اور پی ایس ایل میچز پر مشاورت کی گئی ۔

ملاقات میں صوبے میں امن و امان، سیکیورٹی صورتحال اور مجموعی سیاسی و انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاورمیں پاکستان سپرلیگ کے میچز کرانے کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بطورگورنرمتعدد بار پی سی بی کے سامنے یہ معاملہ اٹھا چکے ہیں۔ایس ایل میچزکا انعقاد صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک بہترین اور مثبت اقدام ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا  پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں اور عوام کو نہ صرف کھیلوں کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر صوبے میں پائیدارامن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گی۔

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔