ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی بورڈ نے فاسٹ بالر محمد شامی سمیت 4 کھلاڑی کو آؤئٹ کر دیا

بھارتی بورڈ نے فاسٹ بالر محمد شامی سمیت 4 کھلاڑی کو آؤئٹ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے فاسٹ بالر محمد شامی، وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن، فاسٹ بالر مکیش کمار اور ممبئی کے بلے باز سرفراز خان کے نام سالانہ معاہدوں کی  فہرست میں شامل نہیں کئے۔ ان کھلاڑیوں نے اس مرحلے میں ایک بھی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) نے گزشتہ روز 26- 2025 سیزن کے لیے  کھلاڑیوں کے سالانہ معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جس میں ورات کوہلی اور روہت شرما کو گریڈ بی میں رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بورڈ نے 7 کروڑ کی رٹنیرشپ والی اے پلس گریڈ ختم کردی ہے۔ یہ کانٹریکٹ یکم اکتوبر 2025 سے 30 ستمبر 2026 تک موثر رہے گا۔بی سی سی آئی نے پیر کو اے، بی اور سی زمرے میں 30 مردوں اور 21 خواتین کرکٹروں کے سالانہ معاہدوں کا اعلان کیا۔  شبھمن گل کو جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجا کے ساتھ سینئر مردوں کی ٹیم کے لیے گریڈ اے میں شامل کیا گیا ہے۔ جسپریت بمراہ ٹاپ گریڈ میں واحد فاسٹ بالرشامل ہیں جو تمام حالات میں ان کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ رویندر جڈیجا کا گریڈ اے میں برقرار رہنا ایک آل راؤنڈر کے طور پر ان کی قدر کی عکاسی کرتا ہے۔
  بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ  کی جاری کردہ گریڈ سی کی فہرست سب سے بڑی ہے، جس میں ابھرتی ہوئی صلاحیتوں اور فارمیٹ سپیشلٹ کا امتزاج ہے۔ اس میں اکشر پٹیل، تلک ورما، رنکو سنگھ، ارشدیپ سنگھ، سنجو سیمسن، یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو، شریئس آئیر اور ریتوراج گائیکواڑ جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ دھرو جوریل، ہرشت رانا، نتیش کمار ریڈی اور سائی سدرشن جیسے نوجوانوں کو بھی مسلسل اچھی کارکردگی کا انعام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  ایل راہل، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت، شریئس ایئر، کلدیپ یادو اور یشسوی جیسوال جیسے کھلاڑیوں کو گریڈ بی میں جگہ ملی ہے۔
 پچھلے مرحلے میں 34 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا تھا لیکن اس بار لسٹ میں صرف 30 کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔ تجربہ کار تیز گیند باز محمد شامی، وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن، تیز گیندباز مکیش کمار اور ممبئی کے بلے باز سرفراز خان کے نام فہرست میں نہیں ہیں۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے اس مرحلے میں کسی بھی فارمیٹ میں ایک بھی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔ شامی کے باہر ہونے کا مطلب ہے کہ ان کی بھارتی ٹیم میں واپسی کے راستے تقریباً بند ہو گئے ہیں۔ ایشان نے ٹی 20 فارمیٹ میں واپسی کی ہے لیکن وہ نئے مرحلے میں ہوئی ہے۔ مکیش گزشتہ سیزن میں نہیں کھیلے تھے۔ وہیں سرفراز آسٹریلیا میں ٹیم کا حصہ تھے لیکن ایک بھی میچ نہیں کھیلے۔
گریڈ اے: شبمن گل، جسپریت بمراہ اور رویندرا جدیجا۔ گریڈ بی: واشنگٹن سندر، روہت شرما، ورات کوہلی، کے ایل راہل، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت، کلدیپ یادیو، یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو اور شریئس ایئر۔ گریڈ سی: اکشر پٹیل، تلک ورما، رنکو سنگھ، شیوم دوبے، سنجو سیمسن، ارشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، آکاش دیپ، دھرو جوریل، ہرشت رانا، ورون چکرورتی، نتیش کمار ریڈی، ابھیشیک شرما، سائی سدرشن، روی بشنوئی اور رتوراج گائکواڈ۔