شہباز علی:پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میں واپڈا اور سوئی ناردرن گیس کے درمیان مقابلہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
واپڈا نے سوئی ناردرن گیس کو فتح کیلئے 245 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ ہدف کے تعاقب میں سوئی ناردرن گیس نے دو وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنا لیے ہیں۔
میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور دونوں ٹیموں کی نظریں ٹائٹل پر جمی ہوئی ہیں۔