ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی صارفین کیلئے بڑی خبر، نیٹ میٹرنگ پالیسی میں نئی تبدیلی نافذ

بجلی صارفین کیلئے بڑی خبر، نیٹ میٹرنگ پالیسی میں نئی تبدیلی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کا باضابطہ نفاذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کے یونٹ کے بدلے یونٹ دینے کا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پرانے نیٹ میٹرنگ صارفین سے فی یونٹ 26 روپے جبکہ نئے صارفین سے 11 روپے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔

پالیسی میں اس تبدیلی کے بعد بجلی صارفین، خصوصاً کاروباری طبقے میں تشویش پائی جا رہی ہے،  نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی پر  تاجر برادری نے سخت ردعمل دیا ہے۔

 تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مہنگائی اور توانائی کے بڑھتے اخراجات کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں نئی پالیسی ان کیلئے مزید مسائل پیدا کرے گی،چھوٹی صنعتوں سے وابستہ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی پر فوری نظرِ ثانی کی جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور صنعتی پہیہ چلتا رہے۔