ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب: اساتذہ کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کا اعلان 

  پنجاب: اساتذہ کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے محکمہ ماحولیات پنجاب نے اساتذہ کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کیلئے 5 روزہ خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیا جائے گا، جو پیکٹاء (PITTA) کے زیر اہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز کی صورت میں ہوگا۔

ترجمان کے مطابق ہر ضلع سے تین اساتذہ کو تربیت کیلئے نامزد کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جن میں ایک مرد، ایک خاتون اور ایک نجی سکول کا استاد شامل ہوگا۔ یہ اقدام پنجاب گرین سکول سرٹیفکیشن پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ تربیتی پروگرام کے تمام اخراجات محکمہ خود برداشت کرے گا، جبکہ اس تربیت کے نتیجے میں ماسٹر ٹرینرز تیار کیے جائیں گے جو آئندہ ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دیں گے۔