ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں نامعلوم افراد کا گھرگھس کر خاتون پر چھریوں سے وار ،ملزمان فرار

لاہور میں نامعلوم افراد کا گھرگھس کر خاتون پر چھریوں سے وار ،ملزمان فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں وینس ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی سائرہ نامی خاتون پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر چھریوں کے وار کیے۔ واقعے کے بعد زخمی خاتون کو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان گھر میں داخل ہو کر خاتون کو نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

اہلِ علاقہ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔