ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکارہ شکیرا اپنے عالمی ٹورکے دوران گانا پیش کرتے ہوئے اسٹیج پر گر پڑیں

 گلوکارہ شکیرا اپنے عالمی ٹورکے دوران گانا پیش کرتے ہوئے اسٹیج پر گر پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایل سلواڈور کے شہر سان سلواڈور میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا اپنے عالمی ٹورکے دوران گانا Si Te Vas پیش کر رہی تھیں کہ اچانک ان کا ٹخنہ مڑ گیا اور وہ اسٹیج پر گر پڑیں۔ 49 سالہ گلوکارہ نے مائیک اسٹینڈ تھام رکھا تھا اور گرنے کے دوران کہنی پر چوٹ آئی، مگر انہوں نے فوراً اٹھ کر پرفارمنس جاری رکھی اور شو مکمل کیا۔

چار مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی شکیرا نے بعد میں اس واقعے کو ہنسی مذاق میں لیا اور انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فکر نہ کریں، میں ربڑ کی بنی ہوں ہاہاہا۔مداحوں نے ان کی ہمت اور پروفیشنلزم کو سراہا، اگرچہ کئی افراد نے کہنی اور ٹخنے کی چوٹ پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ ایک مداح نے لکھا کہ ہمارے دل کی دھڑکن رک گئی، مگر شکیرا نے جس طرح فوراً اٹھ کر شو مکمل کیا وہ واقعی متاثر کن ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ شکیرا کنسرٹ کے دوران گری ہوں۔ مئی 2025 میں بھی وہ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں اسٹیج پر گر گئی تھیں مگر فوراً سنبھل کر پرفارمنس مکمل کی۔ شکیرا کا موجودہ عالمی ٹور 2025 میں برازیل سے شروع ہوا اور اپریل 2026 تک جاری رہے گا۔ یہ ٹور اب تک 3.3 ملین سے زائد مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کر چکا ہے اور ہسپانوی فنکار کی تاریخ کا سب سے زیادہ کامیاب ٹور قرار دیا جا رہا ہے، جس نے 421 ملین ڈالر سے زائد کی کمائی کی اور گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شکیرا کی ہمت اور فنکارانہ لگن کی مثال ہے۔ وہ نہ صرف ایک کامیاب گلوکارہ ہیں بلکہ اپنی ثابت قدمی سے دنیا بھر کے مداحوں کو متاثر کرتی ہیں۔