ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پر عدالتی حکم عدولی کا الزام, ہائیکورٹ کا اظہارناراضگی

 سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پر عدالتی حکم عدولی کا الزام, ہائیکورٹ کا اظہارناراضگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پر عدالتی حکم عدولی کا الزام, ہائیکورٹ کا اظہارناراضگی ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو18 فروری کوذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔

جسٹس جاوید اقبال وینس نے شہری محمد شفیق سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ درخواست گزار وں کے مطابق، بلدیہ جھنگ کے ریٹائرڈ ملازمین کو سال 2022 میں ریٹائرمنٹ کے باوجود پنشن نہیں دی جا رہی۔ حالانکہ عدالت نے اس سلسلے میں پہلے ہی پنشن ادائیگی کا حکم جاری کر رکھا تھا۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود پنشن کی ادائیگی پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔عدالت نے اظہار ناراضگی کیا اور معاملے کی سنگینی کے پیش نظر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ۔ جسٹس جاوید اقبال وینس نے دوران سماعت حکم جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔

Ansa Awais

Content Writer