ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، خریداروں کو بڑا جھٹکا لگ گیا

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، خریداروں کو بڑا جھٹکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد سونا 15 ڈالر مہنگا ہو کر 5035 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
ملکی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں ایک تولہ سونا 1,500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1286 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 51 ہزار 184 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں استحکام برقرار رہا اور ایک تولہ چاندی کی قیمت 8615 روپے پر برقرار رہی۔