ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف اور مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

نواز شریف اور مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے صدر ن لیگ نواز شریف کی پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات کو سراہا اور انہیں ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو بھی قابل تحسین قرار دیا اور انہیں پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں پر سراہا۔

اسی دوران جین میریٹ نے لاہور میں بسنت کے تہوار پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور اس موقع پر ثقافتی اور عوامی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔