عثمان خالد:شہر بھر میں دودھ اور دہی سرکاری نرخنامے سے مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بازاروں میں دودھ 210 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح دہی کی سرکاری قیمت 200 روپے فی کلو ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامہ صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے، جبکہ دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے.
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ دودھ اور دہی روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء ہیں، مگر بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث یہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں، اسی لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔