ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 1 سے 3 گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم، منڈی بہاؤالدین، منگلا، چکوال، گجرات اور گرد و نواح کے علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔