ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق چیف جسٹس افتحار  چوہدری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل خارج

سابق چیف جسٹس افتحار  چوہدری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :سابق چیف جسٹس افتحار  چوہدری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل خارج کرد ی گئی 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  افتخار چودھری کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی انٹرا کورٹ اپیل  اور سابق چیف جسٹس کیخلاف توہین عدالت کارروائی کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل خارج  کر دی ۔

   چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا  ہے ۔ شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے افتخار محمد چودھری سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ  سپریم کورٹ ججز آرڈر  1997کے تحت ریٹائرڈ جج کی رہائش گاہ پر تاحیات سیکیورٹی گارڈ تعینات ہو سکتا ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ افتخارمحمد چودھری اب ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں،  اگرسابق چیف جسٹس کوخطرہ ہو تو وہ متعلقہ حکام کو درخواست دے سکتے ہیں،  اپیل کنندگان نے سابق چیف جسٹس کو اضافی سیکیورٹی دینے کی درخواست  پر مطمئن نہ کر سکے۔