ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلا روزہ کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی

 پہلا روزہ کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : ہر سال دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں،رمضان المبارک کا مقدس مہینہ محض چند دنوں کی دوری پرہے۔

 محکمہ موسمیات  کی جانب سےرمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا،پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا امکان نہیں، چاند کی پیدائش 28 فروری کو 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

 محکمہ موسمیات نے کہا کہ 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 خیال رہے کہ ملک بھر میں ماہ مقدس رمضان المبارک اور عیدالفظر کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
 

Ansa Awais

Content Writer