ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاؤڈر اور گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

پاؤڈر اور گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں پاؤڈر اور گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گاؤں کالا کھتائی میں ڈیری یونٹ پر چھاپہ مارا۔ ملزم ویجیٹبل گھی اور پاؤڈر کی ملاوٹ سے دودھ تیار کر رہا تھا۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ مقرر کردہ معیار کے منافی پائے گئے۔ ایک من سے زائد تیار جعلی دودھ اور 25 کلو پاؤڈر تلف کردیا گیا۔ جعلسازی پر ملزم کے خلاف 4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق ویجلنس ٹیم کی طویل ریکی کے بعد ڈیری یونٹ سے تمام مال برآمد کیا گیا۔  تفصیلی رپورٹ کے لیے دودھ کا سیمپل بھی لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوا دیا گیا۔ پاؤڈر اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے تیار دودھ انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔ دودھ میں ملاوٹ سنگین جرم ہے جعلسازی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہری گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو پی ایف اے دفتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں ۔

Ansa Awais

Content Writer