ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: شادی میں فائرنگ سے بچی کی ہلاکت، گرفتار دولہا اور ساتھیوں پر مقدمہ درج

کراچی: شادی میں فائرنگ سے بچی کی ہلاکت، گرفتار دولہا اور ساتھیوں پر مقدمہ درج
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:کراچی علاقے لیاری موسیٰ لین میں گزشتہ روز نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ڈھائی سالہ بچی کے جاں بحق ہونے پر ہوائی فائرنگ کا مقدمہ فائرنگ کرنے والے گرفتار پولیس اہلکار دولہا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ڈاکس تھانے میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں گرفتار دولہا سمیت 7 نامزد اور 4 نامعلوم افراد شامل ہیں، ملزم دولہا آفتاب پولیس اہلکار اور کراچی پولیس چیف آفس میں تعینات ہے۔

بچی کے قتل کا دوسرا مقدمہ بھی بغدادی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے، دولہا اور ساتھی ڈاکس تھانے کے ساتھ پولیس کوارٹر میں فائرنگ کرتے رہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں ایس ایم جی، نائن ایم ایم اور 30 بور ہتھیار استعمال ہوئے، ڈاکس پولیس نے متعدد خول برآمد کیے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کے مقام اور بچی کی ہلاکت کی جگہ میں تقریباً 1 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔