عابد چودھری:قذافی سٹیڈیم میں جنوبی افریقااورنیوزی لینڈکےدرمیان میچ،ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
سی ٹی او لاہورڈاکٹراطہروحید کے مطابق ٹریفک کےتمام انتظامات مکمل ہیں، شائقین کرکٹ گاڑیاں مقررکردہ پارکنگ میں پارک کرینگے۔میچ کےدوران ایک ہزارسےزائدٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
سی ٹی او نے واضح کیا کہ رانگ پارکنگ ہرگز نہیں ہونےدیں گے،20فورک لفٹرز،4بریک ڈاؤنز ہوں گی ہروقت تیار ہیں۔سی بی ڈی ڈیفنس سےآنےوالےشرکاسنٹرپوئنٹ سےلیفٹ ٹرن لیکرسی بی ڈی میں گاڑیاں پارک کرینگے۔
فیروزپوروڈسےآنیوالےشہری نیشنل پارک سےگورنمنٹ کالج گلبرگ،ڈیفنس،کینٹ سےآنیوالےمین بلیوارڈگلبرگ سےلبرٹی پارکنگ جبکہ مغلپورہ،گڑھی شاہوسےآنیوالےگلبرگ سےسن فورٹ ہوٹل لبرٹی پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرینگے۔کسی بھی سڑک کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا۔مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈسمیت تمام سڑکیں ٹریفک کیلئےکھلی رہیں گی۔