ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازی ایک اور قیمتی  زندگی نگل گئی

پتنگ بازی ایک اور قیمتی  زندگی نگل گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) راولپنڈی میں پتنگ بازی ایک اور قیمتی جان لے گئی۔

تفصیلات کے مطابق  آریا محلے میں 15 سالہ لڑکا چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا،جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی  ہے۔

لڑکا پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہوا ، زاہد کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ  زاہد کے سراورمنہ پرگہری چوٹیں آئی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔