ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان، ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان، ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب اور گردو نوح میں اتوار کی شب گیارہ بجکر 26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت 3.4 اور گہرائی 70 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا، ژوب کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔