وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے:بیرسٹر گوہر خان

وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے:بیرسٹر گوہر خان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہماری نشستیں 150 کے قریب ہیں، امید ہے کہ ہم حکومت سازی کو پہنچ جائیں گے،آزاد امیدوار کسی پارٹی کو جوائن نہیں کریں گے۔

 اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں اور ان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے، آزاد امیدواراسی پارٹی میں رہیں گے جس کی ہدایت انہیں بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

 عام انتخابات 2024ء کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 100 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جبکہ (ن) لیگ 72 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔

 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 18، مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام اب تک 2، 2 نشستیں حاصل کرچکی ہے جبکہ جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے تاحال قومی اسمبلی میں کوئی نشست نہیں لی ہے۔