کراچی جنوبی میں پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کی جیت کنفرم ہو گئی

Mirza Ikhtiar Baig, Karachi South, NA 241, City42, Pakistan Peoples Party
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی جنوبی کے تیسرے  حلقہ این اے 241 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی سامنے آگیا۔اس حلقہ میں   پاکستان پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ نے پی ٹی آئی رہنما آزاد امیدوار خرم شیرزمان کو شکست دےدی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار خرم شیر زمان 48 ہزار 610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 کے کنفرمڈ  نتائج  سامنے آنے پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے  آزاد امیدوار خرم شیر زمان نے دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے  دعویٰ کیا کہ وہ بھاری اکثریت سے جیت رہے تھے۔ 30 گھنٹے کے بعد آنے والے نتائج سے معلوم ہوا کہ میں ہار گیا ہوں۔