مانگا منڈی،شہریوں کو لوٹنے والے چھ رکنی ڈکیت گینگ سے  ڈولفن سکواڈ کا آمنا سامنا

Manga mandi,Dolphin force,arrested dacoit,City42
کیپشن: Dolphine police,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مانگا منڈی ڈولفن سکواڈ کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا،4 ڈاکو گرفتار،2فرار،ڈاکوؤ ں کے 6رکنی گروہ نے مانگا منڈی بازار میں شہری سے پہلے موٹر سائیکل چھینی تھی۔ڈاکوؤں نے ٹانراں کمہاراں والا گاؤں میں شاپنگ سے واپسی پر فیملی سے لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے محافظ سکواڈ کے ہمراہ ڈاکوؤں کا دلیری مقابلہ کیا۔4ڈاکو گاڑی پر سوار جبکہ2ڈاکو بیک اپ کیلئے موٹر سائیکل پر سوار تھے،ڈولفن ٹیم نے کارسوار4 ڈاکوؤں کو راؤنڈ اپ کر کے اسلحہ اور شہریوں سے واردات کے دوران چھینا گیا کیش، جیولری،دیگر قیمتی سامان برآمدکر لیا۔

تعاقب کے دوران موٹر سائیکل سوار 2ڈاکو زیر تعمیر فیکٹری کے اندر داخل ہو گئے،ایس ایچ او مانگا ڈولفن ٹیم کیساتھ موقع پر موجود فیکٹری کو حصار میں لے لیا، متاثرہ فیملی و دیگر شہری بھی موقع پر پہنچ گئے ڈاکوؤں کی شناخت کر لی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق اہل علاقہ کی ڈولفن سکواڈ و لاہور پولیس کوشاباش خراج تحسین پیش کیا  جبکہ شہریوں نے پنجاب پولیس و ڈولفن سکواڈ  زندہ باد کے نعرے  بھی لگائے۔