ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

Driving license,Ig Punjab,instructions,City42
کیپشن: Driving license,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل مزید آسان کرنے کیلئے احکامات جاری،شہریوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سنٹرز کے اوقات کار میں اضافے کا حکم دےدیا اورڈرائیونگ لائسنس اجراء کے عمل کو آسان ترین بنانے کیلئےجدید ایپ تیار اور جلد از جلد لانچ کرنے کی ہدایت کر دی۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں لبرٹی لائسنس سنٹر بھی 20 فروری سے لگا تار 24/7 شہریوں کو خدمات فراہم کرے گا۔آئی جی پنجاب کی ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے عمل کو آسان ترین بنانے کیلئے جدید ایپ تیار اور جلد از جلد لانچ کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے ٹریفک چالان کوٹے کی شرط ختم کردی۔

دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوشگوار رویہ اور ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے میں وارڈنز کی مہارت ہی انکی کارکردگی جانچنے کا معیار ہو گی۔تعلیمی اداروں اور دفاتر میں ٹریفک موبائل ٹیموں کے وزٹ کا ہفتہ وار شیڈول باقاعدگی سے جاری کیا جائے۔ٹریفک موبائل ٹیموں کے وزٹس کا مقصد شہریوں اور طلباء کو دفاتر کے باربار چکر لگانے کی زحمت سے بچانا ہے۔

صوبہ بھر میں پولیس خدمت مراکز سے بھی شہری ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور گمشدہ لائسنس کے اجراء کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سوموار 13 فروی سے راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں لائسنسنگ ٹیسٹ سنٹرز ڈبل شفٹ صبح آٹھ سے رات بارہ بجے تک کام کریں گے۔گزشتہ سال کے اعدادو شمار کے مطابق لائسنسوں کے اعدادوشمار کے مطابق 2022 میں صوبے کے بڑے شہروں میں مجموعی طور پر 653106 شہریوں نے لرنرز لائسنس بنوائے۔وسائل کی کمی کے باعث صوبہ بھر میں صرف 155404 شہری ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکے تھے۔