سر میں کیل، متاثرہ خاتون کو شوہر سمیت تلاش کرلیا گیا

Nail hammered into Pregnant women head
کیپشن: Nail hammered into Pregnant women head
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے کیس میں اہم پیش رفت، متاثرہ خاتون کے خاندان کا سراغ لگا لیا گیا۔ انکوائری ٹیم نے متاثرہ خاتون کے خاندان کا سراغ لگا کر متاثرہ خاتون کے شوہر کو بھی تلاش کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انکوائری ٹیم کو متاثرہ خاتون کے خاندان تک رسائی حاصل ہوئی ہے، متاثرہ خاتون کے شوہر سے رابطہ ہو چکا ہے۔ متاثرہ خاتون کا شوہر شہر سے باہر ہے، جسے پشاور طلب کر لیا گیا۔ ہسپتال رسید میں متاثرہ خاتون کی انٹری باز گل کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کے تین بچے ہیں، جن میں دو بیٹے ایک بیٹی ہے۔ بچوں کی عمریں بالترتیب نو سال، تین سال اور دو سال ہیں۔

سی سی پی او عباس احسن کا کہنا ہے کہ خاتون ہسپتال میں درج ایڈریس پر موجود نہیں ہے جبکہ مبینہ طور پر خاتون کسی رشتہ دار کے گھر میں ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ کی مکمل اور شفاف انکوائری کی جا رہی ہے،  جلد اہم پیش رفت متوقع ہے۔