پورشے گاڑیوں کےڈیلر کا بڑا فراڈ، کیس میں اہم پیشرفت

پورشے گاڑیوں کےڈیلر کا بڑا فراڈ، کیس میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: پورشے گاڑیوں کے ڈیلر ابوزر بخاری کے فراڈ کیس میں اہم پیشرفت ، نیب نے شکایات موصول ہونے پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
 تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے فراڈ کے متاثرین سے درخواستیں طلب کر تے ہوئے متاثرین کو ہدایت کی ہے کہ فراڈ کے ثبوت نیب لاہور کے دفتر بھجوائیں ۔متاثرہ افرادکو قانونی معاونت فراہم کریں گے۔
 معروف گاڑی پورشے کے ڈیلرنے متعدد افرادسے 70 کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا اور نئے ماڈل کی گاڑی بک کرنے کےلئے کروڑوں روپے وصول کرنے کے بعدپورشے کا ڈیلربیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم ابوزر بخاری نے گلبرگ اور کینٹ میں دفاتر بنا رکھے تھے ، ڈیلر کے خلاف متاثرہ افرادنے متعددمقدمات درج کروا رکھے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer