ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے کی آن لائن بکنگ کیلئے شناختی کارڈ ضروری قرار

ریلوے کی آن لائن بکنگ کیلئے شناختی کارڈ ضروری قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) محکمہ ریلوے کی جانب سے ریلوے میں سفر کے لیے سیٹ برتھ کی آن لائن بکنگ کے لیے قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا ضروری قرار دے دیا گیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے میں سفر کے لیے سیٹ برتھ کی آن لائن بکنگ کے لیے قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا ضروری قرار دے دیا گیا۔اگر کسی مسافر کے پاس قومی شناختی کارڈ نہ ہوتو وہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس ، ڈیپاٹمنٹل کارڈ ، سٹوڈنٹ کارڈ یا کوئی دوسرا ٹھوس شناختی ثبوت لانا ضروری ہے۔

آن لائن بکنگ کے لیے تمام ڈویژنل کمرشل آفیسرز ان اسٹیشنوں پر جہاں مینوئل بکنگ اور ایڈوانس بکنگ ہوتی ہے وہاں پر بھی ان ہدایات پر عمل کروائیں ۔ اس کے علاوہ ایس ٹیز اور کنڈکٹر گارڈز کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ای ایف ٹی ٹکٹس بناتے وقت بھی مسافر کے شناختی کارڈ کو ریزرویشن چارٹ پر درج کریں جبکہ ان تمام ہدایات کو ریزرویشن آفسسز کے باہر آویزاں کیا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer