وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا احسن اقدام

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بجلی کی بجت کے لیے بڑا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا لاہور سمیت ملک بھر کے 155ریلوے سٹیشنوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انرجی بچت منصوبے کے حوالے سے سیکرٹری ریلوے کی جانب سے شعبہ الیکٹریکل سے سفارشات طلب کر لی گیں، ذرائع کے مطابق الیکٹریکل برانچ نے ابتدائی طور پر پی سی ون تیار کر لیا اور 155ریلوے سٹیشن پر انرجی بجٹ کا منصوبہ ریلوے بزنس پلان میں شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی ون کے مطابق 155سٹیشنوں پر سولر انرجی منصوبے پر 200ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہےاور ریلوے سٹیشنوں پر انرجی سولر کی انسٹلیشن پر دو سال کا دورانیہ مختص کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، روہڑی، خانیوال، کراچی، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد سمیت تمام ڈویژنوں کے متعدد سٹیشن شامل ہیں، فیصلہ ریلوے ہیڈکوارٹر اور ریلوے کیرن ہسپتال میں سولر انرجی کے کامیاب تجربے پر کیا گیا۔

اس سے قبل ہیڈکوارٹر اور کیرن ہسپتال میں 300کلو واٹ سولر انرجی کا منصوبہ نومبر 2017فنکشنل ہے۔ہیڈکواٹر اور کیرن ہسپتال میں لگے منصوبے سے ریلوے کو دو سال میں 15ملین روپے کی بچت ہوئی تھی۔ جس پر وزیر ریلوے کی جانب سے ریلوے سٹیشنوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer