ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سالگرہ کی تقریب، اندھا دھند فائرنگ سے 3 بچوں کی ماں جاں بحق

 سالگرہ کی تقریب، اندھا دھند فائرنگ سے 3 بچوں کی ماں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد )نصیر آباد کے علاقے میں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچوں کی ماں جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی اس دوران گھوڑی پر بیٹھے نوجوان نے خوشی میں اندھا دھند فائرنگ کر دی اس دوران قریب کھڑی گولی ثمینہ بی بی کو جا لگی جس کے نتیجے میں ثمینہ بی بی شدید زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا پولیس کے مطابق تاحال ورثاء کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے درخواست ملنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer