(عمراسلم) جوہر ٹاون میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت یابی کے حوالےسے دعائیہ تقریب، ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نےدعا کرائی۔
رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میاں نوازشریف کےخلاف سیاسی انتقام میں اندھی ہو گئی ہے، تین مرتبہ وزیراعظم بننے والے میاں نوازشریف کو مناسب اور بروقت طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کو عوام کی خدمت کی سزا دی جا رہی ہے، موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں نا کام ہو چکی ہے،اس موقع پر لیگی کارکن منور کھوکھر، رضوان علی، ملک ساجد، حامد میو، ملک انور کھوکھر، طارق علی اورعذرا اسحاق سمیت دیگرموجود تھے۔