ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے انٹرویو میں برادری کا انکشاف کیوں کیا؟

Dakki Bhai, UTuber, NCCAI, Sarfraz, Umar Eadil, Arain Tribe, City42 , U Tuber
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جوئے کی پروموشن کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا یو ٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے  ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ایک بار پھر پر نکالنا شروع کر دیئے۔ سوشل میڈیا میں توجہ حاصل کرنے کے لئے ڈکی بھائی نے  سائبر کرائم کے ادارہ کی تحویل میں موجود ایک اور یوٹیوبر سے ملاقات اور اس کے ساتھ ہی اپنی برادری کا بھی انکشاف کر دیا۔ 

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈکی بھائی نے بتایا کہ تفتیش کے دوران تفتیش کرنے والے اہلکاروں کے سوا دو دوسرے لوگوں سے ان کی ملاقات ہوئی۔ ان میں سے ایک صحافی ارشاد بھٹی تھے دوسرے وہ جن کے بارے میں ڈکی بھائی نے بطاہر کسی وجہ کے بگیر بتایا کہ ان کا تعلق ارائین برادری سے ہے۔

یوٹیوبر  ڈکی بھائی نے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کو  بتایا کہ ایک شخصیت تو مجھ پر ہونے والے تشدد کی عینی شاہد بھی ہے 
ڈکی بھائی نے ایک  ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے مشہور  یاسر شامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اُن کی حراست کے دوران ارشاد بھٹی اور ڈاکٹر عمر عادل سے ملاقات ہوئی تھی۔

سعد الرحمان نے بتایا کہ ارشاد بھٹی نے ایک بار  جیل کا دورہ کیا اور میرے بارے میں پوچھ گچھ کی، اُس دوران مجھے ہتھکڑیاں لگا کر سامنے لایا گیا اور مجھے ایک افسر نے کہا تھا کہ یہاں کوئی تمھارا دوست نہیں اور تمھارے مسائل کو صرف سرفراز چوہدری حل کرسکتے ہیں۔

یوٹیوبر  ڈکی بھائی کے مطابق جہاں وہ قید تھا وہیں ہراساں کرنے کے کئی الزامات کا ملزم ڈاکٹر عمر عادل سقید تھا، اس کی عمر عادل سے ملاقات بھی ہوئی۔ عمر عادل کے بارے مین ڈکی بھائی نے کہا کہ  وہ خود قید کاٹ رہے تھے۔ انہوں نے خود مجھ پر ہونے والا تشدد دیکھا اور وہ اس کے عینی شاہد ہیں۔

سعد الرحمان ک عرف ڈکی بھائی نے عمر عادل کے بارے میں عجیب حوالے کے ساتھ بتایا۔ ڈکی کے مطابق قیدیوں کی شرٹ اتروا کر اُن کی تلاشی لی جاتی تھی اور عمر عادل نے بھی اس کا سامنا کیا جبکہ انہوں نے احتجاج کیا تھا کہ میرا تعلق آرائیں برادری سے ہے۔

عمر عادل کو این سی سی اے آئی نے  hate speech نفرت پھیلانے والا کلام کرنے کے الزامات میں شکایات ملنے پر گرفتار کیا تھا۔ عمر عادل نے اپنے ایک وی لاگ میں ارائیں قبیلہ کے متعلق نازیبا کلمات کہے تھے۔ عمر عادل کی دوسری کئی حرکتوں اور ہراسانی کی شکایات کے ساتھ اس کی اس حرکت کی بھی شکایت  سائبر کرائم کے ادارہ کو کی گئی تھی۔