ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیزرفتاری نے پورا خاندان فنا کر ڈالا،میاں، بیوی، تین بچے جاں بحق، چار زخمی

Road Accident, City42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  تیز رفتاری کے باعث بے قابو کار نے پہلے سے کھڑی کار میں ٹکرمار دی ٹکر، 5 دو خواتین سمیت پانچ افراد  کی موقع پر موت، چار زخمی ہو گئے۔
بھارت میں  ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پوروانچل ایکسپریس وے پر کڈوا گاؤں کے پاس تیز رفتار سے آ رہی بریزا کار نے پہلے سے کھڑی ویگن آر میں زوردار ٹکر مار دی۔ اس کے بعد دونوں گاڑیاں آگ کی زد میں آ گئیں۔ ٹکر کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار تمام مسافر  کار کے اندر ہی پھنس گئے اور کار کو آگ لگ گئی۔
 
اترپردیش کے بارہ بنکی میں آج بدھ کی صبح پوروانچل ایکسپریس وے پر کڈوا گاؤں کے پاس ایک بے قابو کار نے سڑک کے کنارے  کھڑی کار میں ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار میں آگ لگ گئی، کھیتوں میں موجود گاؤں والوں نے کسی طرح سے کار کے اندر پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔ 

اس سانحہ کے بعد خاندانوں میں کہرام مچا ہوا ہے۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے بھیج واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
اس حادثہ میں ایک خاتون اور نوجوان لڑکی سمیت 5 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں، ان میں سے 2 کی حالت انتہائی نازک ہے۔ دونوں گاڑیوں میں مجموعی طور پر 9 لوگ سوار تھے، تمام زخمیوں کو سی ایچ سی حیدر گڑھ میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔
ایک کار غازی آباد کی جبکہ دوسری دہلی کی ہے۔ کار میں شوہر-بیوی اور 2 بچے تھے۔ یہ لوگ پانی پینے کے لیے کار روک باہر نکلے تھے، تبھی دوسری کار آ ٹکرائی۔ 5 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 4 سنگین طور سے زخمی ہیں۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کھیت میں کام کر رہے عینی شاہد دیپک نے بتایا کہ ’’ہم کھیت میں کام کر رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے ایک گاڑی کافی تیز رفتاری سے آئی اور ایک کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی خطرناک تھی کہ فوراً دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ ہم دوڑ کر موقع پر پہنچے اور لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔ دونوں گاڑیوں میں ایک درجن کے قریب لوگ ہوں گے۔‘‘