ویب ڈیسک : چین کے صوبے سیچوان میں سیلفی لیتے ہوئے 130 فٹ کی چٹان سے نیچے گرنے والا سیاح کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا۔
یہ واقعہ چین کے صوبے سیچوان کے Huaying Mountain نامی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک شخص پہاڑی کی چوٹی پر فون کو ہاتھ میں تھامے چل رہا تھا، اسی دوران اُس شخص نے سیلفی لینے کے اپنا رخ بدلا اور اس موقع پر اس کے پیروں تلے موجود چٹان ہٹ گئی اور وہ پھسل کر 130 فٹ گہرائی میں نیچے درختوں میں جاگرا، ساتھی ہائیکرز یہ دیکھ کر پہاڑی کی چوٹی کی جانب بھاگے۔
اتنی گہرائی میں گرنے کے باوجود وہ حیران کن طور پر زندہ بچ گیا، درحقیقت زیادہ زخمی بھی نہیں ہوا۔
بعد ازاں اُس شخص نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں، 130 فٹ اونچی پہاڑی سے نیچے گرا اور لگ بھگ 15 میٹرز تک ڈھلان پر لڑھکتا رہا۔ اس کا کہنا تھا کہ جب چٹان اپنی جگہ سے ہٹی تو مجھے لگا کہ میں مرنے والا ہوں۔
دوسری جانب اس نیشنل پارک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انہیں کسی سیاح کے پہاڑی سے گرنے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔