فاران یامین :چوکی سگیاں پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہو ئے15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم کوگرفتار کر لیا ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم رشتے میں لڑکی کا تایا زاد بھائی لگتا ہے،والدین کی وفات کے بعد لڑکی اسی کے گھر رہائش پذیر تھی۔
ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ملزم تین ماہ سے معصوم کم عمر لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا،سگیاں پولیس کو اطلاع ملنے پر 50 سالہ ملزم رمضان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔