(ویب ڈیسک)یو اے ای کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز اور خطبےکا یکساں وقت مقررکردیا گیا۔
اماراتی جنرل اتھارٹی آف اسلامی امور کے مطابق نیا نظام 2 جنوری 2026 سے نافذ ہوگا، تمام مساجد میں جمعہ کا خطبہ اور نماز 12 بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائےگی۔
اس سے پہلے دبئی اور ابوظہبی میں جمعہ کی نماز عام طور پر 1:30 بجے جبکہ شارجہ اور شمالی امارات میں 12:30 بجے کے قریب ہوتی تھی لیکن اب پورے ملک میں ایک ہی وقت مقرر کردیا گیا ہے۔
اماراتی جنرل اتھارٹی آف اسلامی امور نے نمازیوں سے درخواست کی ہےکہ وہ مقررہ وقت کی پابندی کریں اور نماز کو متعین کردہ وقت پر ادا کرنے کا اہتمام کریں۔