سٹی42: پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے خود مختار کمیشن کے قیام کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی .
قرارداد رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین اور فیلبوس کرسٹوفر نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی.
اس قرارداد مین کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت صوبہ پنجاب میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے مذہبی سماجی اور شہری حقوق کے تحفظ کےلیے ایک خود مختار کمیشن کا قیام ناگزیر ہے.ن
پنجاب حکومت پنجاب کمیشن برائے حقوق اقلیتیں کے نام سے ایک علیحدہ اور خود مختار کمیشن قائم کرے۔
کمیشن برائے حقوق اقلیتیں اقلیتوں کے مسائل کا جائزہ لے حقوق کی خلاف ورزیوں پر سفارشات دے۔
عبادت گاہوں کے تحفظ ، مذہبی آزادی اور مساوی مواقع کے فروغ کے اقدامات تجویز کرےسالانہ رپورٹ ایوان میں پیش کرے،۔
اس کمیشن کو مناسب اختیارات وسائل اور عملہ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے فرائض موثر طریقے سے سرانجام دے سکے۔