مسلم باغ میں کرومائٹ کی کان میں دھماکہ سے کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔ دو مزدور کان کے اندر پھنس گئے۔
بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں کومائیٹ کی کان میں حادثہ اتوار کے روز ہوا۔
پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر ریسکو ظہر بلوچ نے بتایا ہے کہ کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا ہے جس سے کان میں دو کانکن پھنس گئے، ان کانکنوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے،
ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم متاثرہ کان کی جانب روانہ کر دی گئی۔