ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے میں پنجاب بازی لے گیا

ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے میں پنجاب بازی لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : پنجاب بھر میں گزشتہ روز 95 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق لائسنسوں میں لرننگ ، نیشنل، انٹرنیشنل ،تجدید والےسمیت تمام ڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں۔گزشتہ 6روز میں پنجاب بھر میں 5 لاکھ 15 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، جن میں سے لاہور میں21ہزار 600 سو کے قریب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، فیصل آباد میں 6758، گوجرانوالہ میں 8636 ، راولپنڈی میں 7141، ملتان 6583 اور سرگودھا 3000 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ 
ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں قائم خصوصی ڈیٹا سنٹر سے ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی زیر نگرانی ہر گھنٹے بعد کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس کے دفاتر، خدمت مراکز میں کام جاری ہے۔ مرزا فاران بیگ نے لائسنسنگ سینٹر میں انتظار گاہوں کومزید فعال بنانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔