جنرل شمیم عالم خان کے انتقال پر عسکری قیادت کااظہارافسوس

Ex-JCSC chairman Gen Shamim Alam passes away
کیپشن: Ex-JCSC chairman Gen Shamim Alam passes away
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق سی جےسی ایس سی جنرل شمیم عالم خان کے انتقال پر عسکری قیادت نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر  نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سابق سی جےسی ایس سی جنرل شمیم عالم خان کےانتقال پر سی جے سی ایس سی ،بری، بحری اور فضائی افواج کےسربراہان نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ مرحوم کو اپنےجوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اللہ غمزدہ خاندان کوصبرجمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ شمیم عالم خان گذشتہ روز انتقال کرگئے تھے، ان کی نمازہ جنازہ آج راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔