جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی

Jemima Goldsmith
کیپشن: Jemima Goldsmith
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (سٹی42 ) برطانوی پروڈیوسر اور عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی نئی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

جمائما خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا جس میں ان کی فلم 'واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ' کی پہلی جھلک شیئر کی گئی ، پہلی جھلک میں اداکارہ للی جیمز اور اداکار شہزاد لطیف کو ایشیائی طرز کا رنگین لباس زیب تن کئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ' کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے، فلم ممکنہ طور پر آئندہ برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔جمائما کی نئی آنے والی فلم میں شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کی قوالی کا تڑکا بھی ہوگا۔فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔