ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ای ٹی میں سی پیک کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس

یو ای ٹی میں سی پیک کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) یو ای ٹی میں سی پیک اور بزنس مین کیلئے مواقعوں پر انٹرنیشنل کانفرنس، سی پیک پاکستان کے کوآرڈینیٹر نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

کانفرنس میں ریکٹر یو ایم ٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، مختلف ممالک کے سکالرز نے شرکت کر کے اپنے تحقیقی مقالہ جات جمع کروائے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ کانفرنس سے عوام کو سی پیک کے ذریعے پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں جب کہ لوگوں میں نوکری کے بجائے کاروبار کے رحجان کو فروغ دینا بھی ضروری ہے۔

 پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کا کہنا تھا کہ یو ای ٹی ریسرچ کو گزشتہ 4 سالوں سے فروغ دے رہی ہے، 200 سے زائد انٹرنیشنل کانفرنسوں کا انعقاد کرا چکی ہے، جن کے  نتائج سے انڈسٹری کے درپیش مسائل کو حل کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد سمیت ڈین سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار شاکر، ڈائریکٹر آئی بی ایم  پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد رفیق اور ڈاکٹر محمد فیاض بھی شریک ہوئے۔