ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی ہالوں میں پارکنگ سہولیات نہ ہونے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

شادی ہالوں میں پارکنگ سہولیات نہ ہونے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) شادی ہالوں میں مقررہ اراضی اور پارکنگ سہولیات نہ ہونے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست ندیم سرورایڈووکیٹ کی جانب سےدائر کی گئی ہے، جس میں ایل ڈی اے اورشادی ہالوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ایل ڈی اے بلڈنگ رولز دو ہزار سات کے مطابق شادی ہالز کے لئے چارکنال اراضی ہونا ضروری ہے۔ رولز کےمطابق شادی ہالز کے لئے پانچ سو سکیئرفٹ رقبہ پرایک کار پارکنگ ہونا بھی ضروری ہے۔

شہر کے زیادہ ترشادی ہالوں میں مقررہ جگہ مختص نہیں کی گئی۔ مقررہ جگہ پر پارکنگ کی سہولت بھی نہیں ہیں جس کی وجہ سے گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کی جاتی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایل ڈی اے کورولز پرپورا نہ اترنے والے شادی ہالوں کے خلاف کارروائی کا حکم  دے۔   

Shazia Bashir

Content Writer