ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ایک اور اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

پنجاب میں ایک اور اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس)  پنجاب میں ایک اور اتھارٹی کے قیام کا مجوزہ بل منظور کرلیا گیا، حکومتی سرپرستی والے ادارے اتھارٹی میں ضم ہوں گے،فنی تعلیم کے فروغ کے لیے صوبہ میں نئی اتھارٹی کو اہم ذمہ داریاں د ی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سرکاری کمپنیوں کے بعد اب اتھارٹیوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے، حکومت فنی تعلیم کے فروغ کے لیے پنجاب سکل ڈویلپمنٹ کے نام سے اتھارٹی بنائے گی،جس میں ووکیشنل ٹریننگ کونسل ،پی ایس ڈی ایف ضم ہوں گے، اتھارٹی کی منظوری کے بعد اب مجوزہ بل بھی اسٹینڈنگ کمیٹی نے منظور کرلیا ہےجس پر اب باقاعدہ ورکنگ شروع کردی گئی ہے۔

اتھارٹی اپنے فیصلوں کے حوالے سے خود مختار ہو گی،اتھارٹی پنجاب میں فنی تعلیم کے فروغ کے لیے نئی حکمت عملی اپنائے گی جبکہ اتھارٹی میں ٹیکنیکل لوگوں کو بھی بھرتی کیا جائے گا۔

پنجاب میں سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار بنانے کے لیے تربیت دی جارہی ہے جس کا اب مکمل کنٹرول اتھارٹی کو دیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer