ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کورکمانڈر لاہور تعینات اور  لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے جس کے تحت کور کمانڈر لاہور کو تبدیل کردیا گیا،  لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کورکمانڈر لاہور جبکہ جنرل عامر ریاض کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔ 

واضح رہےکہ کور کمانڈر لاہور تعینات کیے جانے سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات تھے، انہیں گزشتہ سال ستمبر میں کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا تھا اور ان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ لگایا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer