دسمبر پولو کپ کا مین اور سبسڈری فائنل آج کھیلا جائیگا

دسمبر پولو کپ کا مین اور سبسڈری فائنل آج کھیلا جائیگا
کیپشن: City42 - December Polo Cup
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان قریشی): لاہور پولو کلب کے زیر اہتمام دسمبر پولو کپ 2017ء کا مین اور سبسڈری فائنل آج بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔ سب سڈری فائنل دوپہر دو بجے جبکہ مین فائنل سہ پہر سوا تین بجے کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مین فائنل ہنڈا چناب اور یونائیٹڈ سنیکس کی ٹیموں کے درمیان جبکہ سب سڈری فائنل پورشے اور نیوایج کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہنڈا چناب کی ٹیم مسلسل تیسری بار فائنل میں پہنچی ہے۔ ہنڈا چناب کی ٹیم میں شہریار خان، غلام مصطفی منوں، بلال حئی اور احمد علی ٹوانہ، یونائیٹڈ سنیکس پولو ٹیم میں سعد خان، صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث اور حسام علی حیدر شامل ہیں۔

 پورشے کی ٹیم میں عمران اختر، بلال حیات نون، آغا موسیٰ علی خان اور ثاقب خان خاکوانی ، نیوایج کی ٹیم میں المان جلیل اعظم، عدنان جلیل اعظم، احمد زبیر بٹ اور شاہ شمیل عالم شامل ہیں۔ پول اے ہنڈا چناب نے پورشے اور بلیک ہارس پینٹس ارٹیما میڈیکل کو شکست دی تھی جبکہ یونائیٹڈ سنیکس کی ٹیم نے پول بی میں گارڈ گروپ اور نیوایج کی ٹیموں کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ چھ گول ہینڈی کیپ ٹورنامنٹ دسمبر پولو کپ میں سات بہترین ٹیمیں شامل تھیں۔